1 دسمبر، 2007، 7:41 PM

شریف ، بھٹو

پاکستان کے سابق وزراء اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات پیر کو متوقع ہے

پاکستان کے سابق وزراء اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات پیر کو متوقع ہے

پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات پیر کو ہوگی ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات پیر کو ہوگی ۔جس میں انتخابات کے بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ( ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق نےکہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات تین دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ان کے مطابق دونوں رہنما ملک کی سیاسی صورت حال اور انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ انتخابات کے سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے ۔پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

 

News ID 596732

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha